مرتد کے ساتھ مدارات اور تجارت کرنا
امام اعظم ابوحنیفہؒ کے نزدیک مرتد کے ساتھ خرید و فروخت کا معاملہ جائز نہیں، لہٰذا مرتد کے ساتھ خرید و فروخت کرنے کی صورت میں وہ بیع موقوف رہے گی، البتہ صاحبینؒ کے نزدیک بیع نافذ ہو جائے گی، اس لئے جہاں ابتلائے عام اور شدید ضرورت ہو وہاں مجبوراً صاحبینؒ کے قول پر عمل کرنے کی گنجائش ہو گی۔
البتہ ان کی دعوت وضیافت اور خاطر مدارات سے پرہیز کیا جائے، ورنہ ایمان کیلئے خطرہ ہو گا، البتہ اسلام کی طرف واپس لانے کیلئے مدارات کرنا جائز ہے۔
(تجارت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا: جلد، 6 صفحہ، 142)