مقتل ابی مخنف مصنفہ لوط بن یحیی - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

مقتل ابی مخنف مصنفہ لوط بن یحیی

  محمد علی

صفحہ 3 از 3

ابو مخنف لوط بن یحییٰ کے بارے میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع دونوں کی کتب کے حوالہ جات ملاحظہ کرنے کے بعد اس کی حقیقت کھل کر سامنے آجاتی ہے، مسلک اہلِ سنت کے حوالہ سے اسے ایسا شیعہ لکھا گیا جو حضرات صحابہ کرامؓ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے حسد و بغض اور ان کے فضائل و مناقب سے چڑنے والا تھا، اور کتب شیعہ نے اسے ان شیعوں میں سے ایک ممتاز شیعہ لکھا ہے جو فن تاریخ وغیرہ میں ید طولیٰ کے مالک تھے، پھر عبداللہ مامقانی صاحب تنقیح المقال نے تو ابن ابی الحدید ایسے بزرگ شیعہ کی اس بات پر مرمت کر دی کہ وہ ابو مخنف کو شیعہ کیوں نہیں مانتا، اور اس کی اس بات کو خرافات اور ایک عجوبہ قرار دیا، ان تمام تصریحات کے باوجود نجفی کا اسے سنی کہنا کس قدر حواس باختی کا مظہر ہے۔

 مغالطہ:

نجفی نے مقتل ابی مخنف کا مذکورہ حوالہ ذکر کرنے کے بعد ایک اعتراض و جواب بھی لکھا، ہم چاہتے ہیں کہ کچھ اس کا تذکرہ بھی ہو جائے،

اعتراض یہ لکھا کہ لوط بن یحییٰ کو اہلِ سنت کہتے ہیں کہ یہ شیعہ ہے لہٰذا اس کا حوالہ اہلِ سنت کے خلاف حجت نہیں بن سکتا؟ 

نجفی نے اس کا جواب یہ دیا کہ شاہ عبد العزیز صاحبؒ نے امام ابوحنیفہؓ کو جناب زید بن علی کا شیعہ لکھا ہے تو پھر ان کی باتوں کو بھی سنیوں کا اعتبار نہ کرنا چاہیے حالانکہ تقریباً تمام اہلِ سنت ان کے ہی متقلد ہیں پھر لکھا کہ سنیوں کی یہ عادت ہے کہ جس کا انکار کرنا ہو اس کو شیعہ کہہ دیتے ہیں۔ الخ

   نجفی کہ اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ یہ سمجھتا ہے کہ اہلِ سنت کی کتاب میں لوط بن یحیی کو جو شیعہ لکھا گیا ہے وہ جان چھڑانے کے لئے ہے ورنہ وہ حقیقت میں سنی ہے، اب ذرا مغالطہ کو سامنے رکھیں، شاہ عبد العزیز صاحبؒ نے امام ابوحنیفہؒ کو زید بن علی کا جس معنی میں شیعہ لکھا وہ طرفدار اور حمایتی کے معنی میں ہے اور یہ سیدنا اعظمؓ کی بہت بڑی منقبت ہے اور مسلک اہلِ سنت کے حق میں ہونے کی دلیل ہے کیونکہ انہوں نے آڑے وقت میں بھی آل رسولﷺ کا دامن نہ چھوڑا اور اسی کی خاطر جان بھی دے دی لیکن لوط بن یحیی کو شیعہ جو کہا گیا وہ اس معنی میں نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقائد کے اعتبار سے وہ شیعہ ہے، جس کی کچھ تفصیل گزشتہ اوراق میں پیش کی جاچکی ہے، اگر دونوں ایک ہی قسم کے شیعہ تھے تو ثابت کرنا پڑے گا کہ سیدنا اعظمؓ عصمت ائمہ کے قائل تھے؟ کیا ان کے نزدیک حضرات انبیاء کرامؑ سے ائمہ کا درجہ بلند تھا؟ کیا وہ مروجہ ماتم کو شعار اسلام سمجھتے تھے؟

   • قارئین کرام! آپ بخوبی جان چکے ہوں گے کہ نجفی نے مقتل ابی مخنف کو اہلِ سنت کی معتبر کتاب لکھ کر اپنی دوکان چمکانے کی کوشش کی ہے اور اپنے ہم نواؤں سے بَلے بَلے کروانے کی خاطر یہ ڈھونگ رچایا ہے، تاکہ ماتمی کہہ سکیں، لو بھائی! ماتم کرنا تو سنیوں کی کتابوں سے بھی ثابت ہے، دین فروشی اور اپنے گرؤوں کو سنیوں میں داخل کر کے کتے اور خنزیر کرو اتنا کوئی دوسرا حجۃ الاسلام کیوں کرتا۔

 (فَاعۡتَبِرُوۡا يَااُوۡلِيۡ الأَبۡصَار)


صفحہ 3 از 3