Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

گورنر اور ان کی ذمہ داریاں

  علی محمد الصلابی

اللہ تعالیٰ نے گورنران کو جس طرح بلند مقام و مرتبہ دیا اسی طرح ان کے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بھاری بھر کم بوجھ بھی ڈالا ہے۔ چنانچہ ان کے جن اہم فرائض و ذمہ داریوں پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خاص توجہ دی ان کی تفصیل یوں ہے:

اقامت دین

اقامت دین میں دین اسلام کی نشر و اشاعت، اقامت نماز، دین اور اس کے اصول و مصادر کی حفاظت، مساجد کی تعمیر، مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سہولیات کی فراہمی اور شرعی حدود کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک سے متعلق قدرے وضاحت سے گفتگو کی جا رہی ہے۔