Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار کے رسموں میں شرکت کرنے والی بدکار عورت کی جنازے کی نماز


کفار کے رسموں میں شرکت کرنے والی بدکار عورت کی جنازے کی نماز

سوال: اگر کوئی مسلمان عورت غیر مسلم کی بیوی بن کر رہی اور کئی سال تک اس غیر مسلم کے ساتھ مل کر کفر و شرک اور شراب و کباب میں شریک رہی، پھر اس کے بعد انتقال ہو گیا، تو اس کے جنازہ کی نماز پڑھی جائے گی یا نہیں؟

جواب: اس کے بارے میں حکم یہ ہے کہ اگر غیر مسلم کے ساتھ بتوں وغیرہ کی پوجا پاٹ اور عبادت کرنا ثابت ہو جائے تو اس کی جنازہ کی نماز پڑھنا جائز نہیں ہو گا۔ اور اگر بتوں کی عبادت اور پوجا پاٹ کرنا ثابت نہ ہو تو اس کے جنازے کی نماز پڑھنا لازم ہو گا۔

(میت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا جلد 1، صفحہ 131)