مشرک کی عبادت گاہ کے لئے سامان فروخت کرنا
مشرک کی عبادت گاہ کے لئے سامان فروخت کرنا
اگر کوئی مشرک اپنی عبادت گاہ کی تعمیر کے واسطے خریدنا چاہے تو اس کے ہاتھ سامان فروخت کرنا صاحبین (امام ابو یوسفؒ اور امام محمدؒ) کے نزدیک جائز نہیں ہے، کیونکہ اس میں گناہ اور نافرمانی کے کام میں تعاون ہے اور اللہ تعالیٰ جل شانہ نے اس سے منع فرمایا ہے قال اللہ تعالٰی ۖ وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ (سورۃ المائدہ آیت نمبر 2)
(تجارت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا جلد 6 صفحہ 199)