کتاب الفتوح: اعثم کوفی مصنفہ احمد ابن اعثم کوفی - ردِ…

کتاب الفتوح: اعثم کوفی مصنفہ احمد ابن اعثم کوفی

  محمد علی

صفحہ 4 از 4

 ترجمہ: ابو محمد اعثم احمد بن اعثم کوفی جو کہ قصہ کہانیاں بیان کرنے والا اور تاریخ دان تھا۔ فتوح الاسلام اس کی تصنیف ہے اور 314 میں اس کا انتقال ہوا صاحب یاقوت نے اس کی کتاب کو "کتاب الفتوح" لکھا ہے۔

اعيان الشيعه:

البو محمد احمد بن اعثم الكوفي الاخباري في معجم الادباء كان شيعيا لَهُ كِتَابُ الفتوح ذكَرَ فِيهِ إِلى أَيَّامِ الرَّشِيدِ وكتاب التاريخ إلى ايام المقتدر (اعيان الشیعہ طبقات المورخين عن الشيعة: جلد 1 صفحہ 154 مطبوعہ بیروت)

 ترجمہ: ابو محمد احمد بن اعثم الکوفی اخباری معجم الادباء میں ہے کہ یہ شیعہ تھا۔ اس کی ایک کتاب کا نام "کتاب الفتوح" ہے اس میں اس نے ہارون الرشید کے دور تک کی باتیں درج کیں اور کتاب التاریخ میں وہ "مقتدر" کے زمانہ تک کے حالات درج کیے۔

الكنى والالقاب

البو محمد احمد بن اعثم الكوفي المورخ المتوفى 314 عن معجم الأدباء لِيَاقُوت قَالَ إِنَّهُ كَانَ شِيعِيًّا وَهُوَ عِنْدَ أَصْحَابِ الْحَدِيثِ ضَعِيفٌ وَلَهُ كِتَابُ الفتوح مَعْرُوفٌ ذَكَرَ فِيهِ إِلَى أَيَّامٍ الرشيد الخ ۔ (الكنى و الالقاب: جلد 1 صفحہ 215 مطبوعه تهران، طبع جدید تذكره ابن اعثم الكوفی)

 ترجمہ: ابو محمد احمد بن اعثم کوفی مورخ کا 314ء میں انتقال ہوا۔ یاقوت کی معجم الادباء میں ہے کہ شیعہ تھا اور علماء حدیث کے نزدیک یہ ضعیف ہے۔ اس کی تصنیف "کتاب الفتوح" معروف و مشہور ہے جس میں ہارون الرشید کے دور تک حالات درج ہیں۔

لمحہ فكريہ

"الذریعہ" نامی کتاب محض اس موضوع پر لکھی گئی تاکہ اس میں شیعہ مصنفین کی تصانیف اور اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جائیں۔ اس میں "فتوح الاسلام" کا تذکرہ یہ گواہی دیتا ہے کہ اعثم کوفی ان مصنفین میں سے تھا جو پکا شیعہ تھا۔ "اعیان الشیعہ" میں اسی لیے اس کے امامی شیعی ہونے کی تصریح موجود ہے۔ تو دونوں طریقوں سے اعثم کوفی کا امامی شیعہ ہونا ثابت ہو گیا۔


صفحہ 4 از 4