Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کی دلیل#23:ایک خطبے میں امام حسن ع نے مولا علی ع کو *خاتم الاوصیاء اور وصی الانبیاء*فرمایا۔(مجمع الزوائد)

  جعفر صادق

دلیل#23:ایک خطبے میں امام حسن ع نے مولا علی ع کو *خاتم الاوصیاء اور وصی الانبیاء*فرمایا۔(مجمع الزوائد)

  

یہی خطبہ امام حسن ع کا نقل کیا ہے امام ہیثمی نے مجمع الزوائد میں اور انہوں نے بھی کہیں اسکی تردید نہیں کی نا یہ کہا کہ یہ *ابن سباء* کا ایجاد کردہ عقیدہ ہے حالانکہ انہوں نے *مجمع الزوائد کو اپنے زمانے سے پہلے کی ڈھیروں کتابوں کی روایات اور انکے رواۃ پر تحقیق کر کے لکھی ہے*

انہوں نے خود اسکی اسناد پر حسان کی مہر ثبت کر کے یہ تائید کر دی کہ مولا علی ع کیلئے وصی رسول ﷺ  کا نظریہ امام حسن ع کا نظریہ ہے نا کہ کسی ملعون ابن سباء کی ایجاد۔

الجواب:
دلیل#23:   (مشکوک روایت)ایک خطبے میں امام حسن ع نے مولا علی ع کو *خاتم الاوصیاء اور وصی الانبیاء*فرمایا۔(مجمع الزوائد)

    مکمل سند بھیجیں سرکار۔۔۔ اس کی سند چیک کرنے کے بعد  یہ روایت زیر بحث لائی جائے گی۔  

   میں تو شرائط کے مطابق گفتگو کرتا آ رہا ہوں۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے 

  شرائط کے مطابق پہلے تحقیقی رد پیش کرنا ہے اس کے بعد الزامی جواب۔۔۔

⬅️ آپ کے پاس اپنے عقائد پر اپنی ہی کتب میں صحیح روایات موجود ہیں تو عوام تک پہنچائیں۔تین دن آپ نے دن رات ایک کر کے اہل سنت سے ککھ بھی ثابت نہیں کیا۔

⬅️ غور طلب بات یہ ہے کہ جو عقائد اہل تشیع کتب سے ثابت نہیں ہوسکتے، انہیں شیعہ حضرات اہل سنت  کتب سے زبردستی ثابت کرنے کی کوششیں کرتے ہیں۔اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا!

  میرے دلائل  نے کئی شیعہ حضرات کی نیندیں حرام کردی ہیں محترم۔۔۔ مجھے تپش تین دن سے محسوس ہو رہی ہے۔  

آپ کی طرف سے   منگھڑت اصول کا رونا  بھی  میں ختم کر چکا ہوں۔ اوپر شروعات ہی اس سے کی ہے کہ میرے دلائل مناظرہ اصولوں کے مطابق دئے گئے ہیں۔الحمدلللہ

اب یہ فیصلہ قارئین پر چھوڑتا ہوں۔

 یہ دونوں باتیں اپنے  پہلے دو دلائل سے ثابت کر چکا ہوں۔ آپ کو جواب در جواب دے کر دفاع کرنا تھا۔

آپ کے پاس نقلی و عقلی دلائل ہوتے تو ماحول خراب ہی نہ کرتے۔۔۔