Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مناسک حج کے لیے سہولیات کی فراہمی

  علی محمد الصلابی

عہد خلافت راشدہ کے تمام گورنر اپنی اپنی ریاستوں میں اس بات کے ذمہ دار تھے کہ حجاج کرام کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور ان کے لیے بحفاظت مناسک حج کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ چنانچہ وہ لوگ حج کے قافلوں پر امیر مقرر کر دیتے تھے اور ان کے سفر کے لیے وقت کی تعیین بھی کر دیتے جس کی وجہ سے حجاج کرام گورنر کی اجازت کے بعد ہی اپنے شہروں سے کوچ کرتے تھے۔ بعد کے ادوار میں فقہاء نے گورنران کی اہم ذمہ داریوں میں اس بات کو شامل کیا کہ حجاج کرام کی حفاظت وسہولت کو یقینی بنانا ان پر واجب ہے۔ علامہ ماوردی کا قول ہے کہ: ’’حجاج کرام کو اپنی نگرانی میں روانہ کرنا اور ان کی دیکھ بھال کرنا گورنر کے فرائض منصبی میں داخل ہے۔ اس لیے کہ یہ اسی کی طرف منسوب ہونے والے رفاہی و خیراتی امور کا ایک حصہ ہے۔‘‘

(الأحکام السلطانیۃ: صفحہ 33)