Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلموں کے تہواروں پر ان سے تحائف قبول کرنا


کفار و مشرکین، یہود و نصاریٰ اور مجوس و ہنود کہ خاص تہواروں پر ان کے تحفے قبول کرنا اور ان کو ہدیہ دینا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ غیر مسلموں کی حمایت اور ان کے مذہبی تہواروں میں ایک لحاظ سے شرکت اور ان کا تعاون ہے۔ قرآن و سنت میں غیر مسلموں کی مخالفت کا حکم دیا گیا ہے اور ان کے ساتھ مشابہت اختیار کرنے سے بھی منع فرمایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ غیر مسلموں کے تہواروں پر ان کے تحائف قبول نہ کرنا اسلامی غیرت و حمیت کہ عین مطابق ہے اور شعاںٔر اسلامیہ سے محبت اور غیر اسلامی شعاںٔر سے نفرت کا اظہار ہے۔

(تجارت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا: جلد، 5 صفحہ، 71)