رعایا کے لیے امن و سکون کو یقینی بنانا
علی محمد الصلابیریاستوں میں امن و امان برقرار رکھنا گورنران کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ وہ اسے مستحکم و یقینی بنانے کے لیے متعدد وسائل استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ مجرموں، فاسقوں اور فسادیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ان پر شرعی حدود کا نفاذ کرتے ہیں تاکہ عوام کی زندگی اور ان کے املاک کو تباہ کرنے والے جرائم کا انسداد ہو سکے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 70) آپؓ نے حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کے نام خط میں لکھا تھا: ’’فاسقوں اور مجرموں کو ڈراؤ اور انہیں ایک ایک ہاتھ اور ایک ایک پاؤں کاٹ کر سزا دو۔‘‘
(عیون الأخبار: جلد 1 صفحہ 11) واضح رہے کہ اسلامی ممالک اور شہروں کو امن و سکون بخشنے میں دشمنان اسلام کے خلاف فریضہ جہاد قائم کرنے کا بہت بڑا اثر رہا۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 71)