الملل و النحل مصنفہ محمد بن عبد الکریم شہرستانی - ردِ…

الملل و النحل مصنفہ محمد بن عبد الکریم شہرستانی

  محمد علی

صفحہ 3 از 3

قارئین کرام! اہلِ سنت کی دو کتابوں کے حوالہ جات سے شہرستانی کے بارے میں یہ بات کھل کر سامنے آئی۔ اس آدمی کی وجہ سے کہ جس کے لیے اس بد عقیدہ ازلی بد بخت نے یہ کتاب تصنیف کی کہ وہ غالی شیعہ ہے اور الملل والنحل کی تصنیف بھی ایک شیعہ وزیر کے حکم سے ہوئی اسے خوش کرنے یا اپنے عقائد کے مطابق شہرستانی نے اس کتاب میں شیعیت کا تذکرہ کیا اور بے سند روایات ذکر کرنے کا عادی ہوتے ہوئے محض وزیر کو خوش کرنے پر اپنا دین بیچ ڈالنے والا کب اس قابل ہو سکتا ہے کہ اس کی بے سروپا باتوں کو حجت مانا جائے۔

روایات کی اسناد بھی ذکر کرتا اور نقل کرنے میں بہت محتاط ہوتا۔ تو بھی شیعہ ہونے کی وجہ سے ہم اہلِ سنت پر اس کی وہ عبارات جن میں شیعیت ٹپک رہی ہو۔ قطعاً حجت نہیں بن سکتیں۔

رہی یہ بات کہ حضورﷺ نے سیدنا اسامہؓ کے لشکر سے پیچھے رہنے والوں پر لعنت فرمائی ہے۔ تو اس کی وضاحت ہم نے تحفہ جعفریہ جلد دوم میں کر دی ہے۔ مختصر یہ کہ شہرستانی کے بارے میں اہلِ سنت اور اہلِ تشیع دونوں طرف کے علماء کا یہی فیصلہ ہے کہ یہ نا معتبر و نامقبول ہے ایسے کے حوالہ جات کس کام کے؟

 فاعتبروا يا اولى الابصار


صفحہ 3 از 3