تاریخ الطبری مصنفہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری - ردِ رافضیت…

تاریخ الطبری مصنفہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری

  محمد علی

صفحہ 4 از 4

 ترجمہ: روضات الجنات کے مصنف نے ابنِ جریر کے امامی شیعی ثابت کرنے کی ٹھانی اور پھر اس پر جو دلائل پیش کیے وہ اس قدر مضبوط نہیں کہ ان سے اس کا شیعہ ہونا یقینی ثابت ہو جائے۔ مثلاً ایک دلیل یہ کہ ابنِ جریر اس شہر کا باشندہ تھا جو قدیمی (جدی پشتی) شیعہ تھے بالخصوص ان بادشاہوں کے دور میں جو آلِ بویہ کے تھے۔

دوسری دلیل یہ کہ ان مشہور چار مذاہب میں سے ایک کو بھی ابنِ جریر نے قبول نہ کیا۔ جن میں سنیت کا انحصار ہے اور یہ بھی دلیل کہ اس نے غدیر کی حدیث کو مختلف طریقوں سے صحیح ثابت کرنے کی کوشش کی جو ایک شیعہ ہی کر سکتا ہے۔

 نوٹ: تنقیح المقال کی عبارت سے ہمارا مقصد یہ دکھانا ہے کہ اہلِ تشیع کے نزدیک بھی ابنِ جریر کی شخصیت مشکوک ہے، کچھ بادلائل اسے اپنا کہتے ہیں اور بعض دوسرے اس کی تردید کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ ابنِ جریر وہ شخص ہے جو شیعہ سنی دونوں کے مابین متنازع اور مشکوک شخصیت ہے۔ لہٰذا جو اس کی روایات مسلک شیعہ کے مطابق و موافق ہیں وہ ہمیں اسی صورت قبول نہیں جس طرح اس کی وہ روایات جو مسلک اہلِ سنت کی موید میں انہیں شیعہ تسلیم نہیں کرتے۔

 وبالله التوفيق


صفحہ 4 از 4