Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بچوں کو دینی تعلیم دینا اور انہیں جہاد کے لیے تیار کرنا

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ شہر کے ذمہ داران کو خط لکھ کر انہیں حکم دیتے تھے کہ وہاں کے بچوں کو شہسواری، تیراکی اور تیر اندازی کی تعلیم دیں۔ شام میں تیر اندازی سیکھنے کے دوران ایک بچے کو تیر لگ گیا جس کی وجہ سے وہ وفات پا گیا۔ لوگوں نے اس خبر کی اطلاع حضرت عمرؓ کو دی تو آپؓ نے بچوں کو تیر اندازی سکھانے کا دوبارہ حکم نہیں دیا۔

(الوثائق السیاسیۃ للعہد النبوی والخلافۃ الراشدۃ: صفحہ 486)