Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کفار کی دعوت میں شرکت کرنا


کفار کی دعوت میں شرکت کرنا

کافروں کی دعوت قبول کرنا اس شرط پر جائز ہے کہ کھانے کے اندر کوئی حرام اور ناپاک چیز شامل نہ ہو، تاہم کافروں کی دعوت میں شریک نہ ہونا ہی بہتر ہے۔

فقہائے کرامؒ نے لکھا ہے کہ اگر مسلمان ایک آدھ مرتبہ کفار کی دعوت میں شریک ہونے پر مجبور ہو جائے اور مجبوراً شرکت کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن ہمیشہ کے لئے اس کی عادت بنا لینا مکروہ ہے۔

اس لئے جہاں تک ممکن ہو تو کفار کی دعوت میں شرکت کرنے سے بچنا چاہئے تاکہ ایمان محفوظ رہے۔

(تجارت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا جلد 5، صفحہ 325)