Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

فوجی دفاتر و دواوین کا اہتمام و جائزہ

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ شہریوں کے دفاتر و دواوین پر خصوصی توجہ دیتے تھے، کیونکہ آپؓ کے خیال میں دوسروں کے بالمقابل ان کی مردم شماری اور ان کے دواوین کی تنظیم کی زیادہ ضرورت تھی۔ خاص طور سے وہ شہر اور آبادیاں جو دشمنوں کی سرحدوں سے قریب تھیں اور وہاں مستقل فوج کی ضرورت تھی۔ 

(النظم الاسلامیۃ: صبحی الصالح: صفحہ 488، 491) اگرچہ ہر ریاست میں فوج کے دواوین و دفاتر کے مخصوص ذمہ دار تھے جو ان کے لوازمات کو منظم کرتے تھے تاہم والیان ریاست ان فوجی دفاتر کے ذمہ دار اعلیٰ ہوتے تھے اور چونکہ یہ گورنران جنگی مہمات کی امارت بھی سنبھالتے تھے اس لیے گویا وہ لوگ نائب خلیفہ کی حیثیت سے فوجی دفاتر و واوین کے ذمہ دار اعلیٰ ہوتے تھے۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 77)