کافر کے ہاتھ قرآن مجید فروخت کرنا یا گفٹ میں دینا
کسی کافر کو قرآن مجید ترجمہ والا ہو یا ترجمہ کے بغیر یا صرف ترجمہ ہو اور دینے یا فروخت کرنے میں یہ اندیشہ ہو کہ وہ اس کی بےحرمتی، اہانت اور تحقیر کرے گا، اور اس کے آداب و حرمت کا خیال نہیں رکھے گا تو اس کو قرآن کریم فروخت کرنا یا گفٹ کے طور پر دینا حرام اور گناہ ہے۔
لیکن اگر یہ اندیشہ نہ ہو تو تعلیم و تبلیغ کی غرض سے کسی کافر کو قرآن کریم دینے میں یا اس کے ہاتھ فروخت کرنے میں کوئی حرج نہیں، جائز ہے۔
(تجارت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا: جلد، 5 صفحہ، 270)