معاہدات کی تنفیذ
علی محمد الصلابیحضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ اور شام کے بعض شہروں کے درمیان معاہدے ہوئے، اسی طرح عراق کے گورنران میں سعد بن ابی وقاص اور ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہما وغیرہ نے اپنے اپنے وقت میں معاہدے کیے۔ مزید برآں یہ گورنران ذمیوں کے حقوق کی حفاظت اور شخصی و ملکی معاہدوں کی پابندی کرتے تھے اور معاہدوں کی پاسداری و رعایت سے متعلق شرعی احکام کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے معاہدوں کو نافذ کرتے تھے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 77 ) آپؓ نے ذمیوں کے بارے میں اپنی رعایا کو نصیحت کی کہ ’’اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا واسطہ دے کر تمہیں بھلائی کرنے کی نصیحت کرتا ہوں، ان ذمیوں کی طرف سے دفاع کیا جائے اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ مکلف نہ کیا جائے۔‘‘
(موسوعۃ فقہ عمر بن الخطاب: صفحہ 133)