ذمیوں کے حقوق کی رعایت
علی محمد الصلابیشرعی احکامات کی بجا آوری کرتے ہوئے ذمیوں کی رعایت، ان کے عہد و پیمان کا احترام، شرعی حقوق کی پاسداری، مسلمانوں کے تئیں ان پر واجبی حقوق کا مطالبہ، ان کی خبر گیری اور ان پر ظلم کرنے والوں سے ظلم کا بدلہ دلانا وغیرہ امور گورنران ریاست کے فرائض میں داخل ہوتے تھے۔ بیشتر اوقات میں خلفاء ذمیوں سے مصالحت کرنے سے پہلے ان پر کچھ خاص شرطیں لگا دیتے تھے اور پھر ان کے حقوق ان تک پہنچاتے تھے اور ان سے شرائط کی بخوبی پابندی کا مطالبہ کرتے تھے۔
(الولایۃ علی البلدان: جلد 2 صفحہ 80)