المحاضرات مصنفہ حسین ابن محمد الراغب اصفہانی - ردِ رافضیت |…

المحاضرات مصنفہ حسین ابن محمد الراغب اصفہانی

  محمد علی

صفحہ 5 از 5

 لسان العرب: والکاشخ المتولی عنك یودہ ویقال طوی فلان کشحہ اذاقطعك وعاداك ومنہ قول الاعشی وکان طوی کشحا واب لیذھب قال الازھری یحتمل قولہ وکان طوی کشحا ای عزم علی امر واستمرت عزیمتہ ویقال طوی کشحہ عنہ اذا اعرض عنہ وقال الجوھری طویت کشحی علی الامر اذا اضمرتہ وسترتہ والکاشح المبغض العدو والکاشح الذی یضمرك العداوۃ یقال کشح لہ بالعداوۃ وکاشحہ بمعنی قال ابن السید والکاشح العدو والباطن العداوۃ کانہ یطویھا فی کشحہ اوکانہ یولیك کشحہ ویعرض عنك بوجھہ

( لسان العرب: جلدوم صفحہ 582 لفظ کشح مطبوعہ بیروت)   

ترجمہ:کاشخ وہ شخص جو اپنی محبت کی وجہ سے تجھ سے پھرنے والا ہو کہا جاتا ہے کہ فلاں نے اپنی کشح لپیٹ لی جب وہ تجھ سے قطع تعلق کرے اور وہ تیرا دشمن بن جائے اسی سے اعشی کا قول ہے کہ اس نے پہلو تہی کی اور جانے کا ارادہ کر لیا ازہری نے کہا کہ تو طوی کشحا میں یہ احتمال بھی ہے کہ اس نے فلاں کام کرنے کا عزم کر لیا اور اس کی عزیمت لگاتا رہے اور کہا جاتا ہے کہ طوی کشح عنہ جب وہ اس سے منہ پھیر لے جوہری نے طویت کشحی علی الامر کا معنیٰ یہ کیا ہے کہ میں نے فلاں کام کو پوشیدہ اور چھپا لیا ہے کاشح کے معنیٰ بغض و عداوت رکھنے والا بھی ہے اور کاشح وہ شخص ہے جو دشمنی چھپا کر کرتا ہے گویا کہ اس نے دشمنی بغل میں چھپا لی ہے یا اس لیے کہ وہ تجھ سے اپنا پہلو پھیر لینا چاہتا ہے اور منہ موڑ لینا چاہتا ہے۔

قارئین کرام! لفظ اِبن اور کشح کے جن دونوں کو ایک موضوع بنایا گیا ہے کہ معنیٰ آپ نے ملاحظہ فرمائے جن کا خلاصہ یہ کہ یہ دونوں لفظ خفیہ عداوت کے معنیٰ میں بکثرت استعمال ہوتے ہیں اب عبداللہ بن مبارکؒ کے بارے میں ان الفاظ کی پیش نظر یہ کہنا تو مناسب ہوگا کہ کچھ لوگوں سے آپ کو یا کچھ لوگوں کو آپ سے خفیہ عداوت تھی جن کی بنا پر وہ لوگوں سے پہلو تہی کرتے تھے یعنی عوام سے دور رہنا یا عوام کا ان سے دور رہنا ان میں عیب تھا جس کو شاعر نے ہجو کے طور پر بیان کیا ناکہ اس سے مراد مفعولیت تھی تو موضوع میں لفظ کشح کو ابن کے ساتھ ذکر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ ابن سے مراد عداوت ہی ہے اور لواطت کے موضوع میں ان اشعار کو ذکر نہ کرنا جن میں لفظ ابن آیا ہے اس بات کی دلیل ہے ابن سے مراد لواطت یا مفعولیت نہیں ہے۔

 فاعتبروایااولی الابصار


صفحہ 5 از 5