غیر مسلم کے بچہ کو غسل دینا اور نماز جنازہ پڑھنا
اگر کسی مسلمان نے غیر مسلم کے بچے کو خریدا، اور وہ مر گیا تو اس کے جنازے کی نماز پڑھنا صیح نہیں ہے۔ البتہ اگر اس کے ماں باپ میں سے کوئی ایک بھی مسلمان ہو گیا ہے تو یہ بچہ اس کے تابع ہو کر مسلمان شمار ہو گا، اور اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا واجب ہے۔ اور اگر غیر مسلم بچہ خود کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لے تو اس کو غسل دے کر کفن پہنا کر جنازہ کی نماز پڑھ کر دفن کرنا لازم ہو گا۔
(میت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا: جلد، 2 صفحہ، 66)