Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کے جنازہ میں شرکت کرنا


غیر مسلم کے جنازہ میں شرکت کرنا

کسی مصلحت یا ضرورت سے غیر مسلموں سے ملنا جلنا، ان کے درد و دکھ میں شریک ہونا اور انسانیت کے ناطے ان کا تعاؤن کرنا خاص کر جبکہ پڑوسی ہوں شرعاً جائز ہے۔ نیت اچھی اور اصلاح کی ہونی چاہئے۔ مداہنت (خوشامد) کی صورت نہ ہو۔ البتہ ۔۔۔ ان کے مذہبی معاملات اور رسومات میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے۔

لہٰذا اگر کوئی غیر مسلم بیمار ہو گیا، یا اس کے یہاں کسی کا انتقال ہو گیا تو اس کی عیادت اور تعزیت کرنا تو جائز ہے، مگر ۔۔۔ میت اور جنازہ لے کر چلنا اور ان کی دیگر مذہبی رسومات کی ادائیگی میں شرکت کرنا جائز نہیں۔ اگر کسی مسلمان نے ایسا کیا ہے تو وہ توبہ و استغفار کرے، اور آئندہ اس قسم کی حرکت نہ کرنے کا پختہ عزم کرے۔

(میت کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا جلد 2، صفحہ 70)