Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ مفتش عام انسپکٹر جنرل کی حیثیت سے

  علی محمد الصلابی

 والیان ریاست کی نگرانی، ان کے محاسبہ اور ان کے خلاف آئی ہوئی شکایات کی تحقیق کے لیے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ سے تعاون لیتے تھے۔ گویا فاروقی عہد خلافت میں محمد بن مسلمہؓ منقش عام انسپکٹر جنرل کے منصب پر فائز تھے۔ چنانچہ آپؓ گورنر ان کی کارکردگی کے حقائق معلوم کرتے رہتے اور ان میں جو کوتاہ ملتا اس کا محاسبہ کرتے، بڑے بڑے گورنران کی نگرانی اور ان کی جانچ اور ان کے خلاف آئی ہوئی شکایات کی حقیقت معلوم کرنے کے لیے حضرت عمرؓ انہیں بھیجتے تھے۔

(الأنصار فی العصر الراشدی: صفحہ 123، 126) اور وہ لوگوں کے روبرو معاملہ کی اصلیت معلوم کر کے گورنران کے بارے میں عوام کی رائے براہ راست حضرت عمرؓ تک پہنچاتے تھے۔ واضح رہے کہ محمد بن مسلمہؓ کے ساتھ ان کے کچھ معاونین بھی ہوتے تھے۔