Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سرکاری دستاویزات اور فائلوں کی حفاظت

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس بات کی پوری کوشش کرتے تھے کہ ریاستوں سے متعلق مخصوص کاغذات اور اسلامی خلافت کی عمومی دستاویزات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔ خاص طور پر والیان ریاست اور مفتوحہ ممالک کے باشندوں کے درمیان معاہدات و مصالحت کی فائلیں محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھتے تھے تاکہ فریقین میں سے کبھی کوئی کسی پر ظلم نہ کرے۔

روایات میں آتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے پاس ایک صندوق تھا، آپؓ اس میں معاہدے و مصالحت کے تمام کاغذات رکھتے تھے۔ عصر حاضر میں ہم اسے ریکارڈ فائل یا حفظ خانہ سے تعبیر کر سکتے ہیں۔ زیادہ امکان ہے کہ والیان ریاست بھی اپنے اہم کاغذات اور سرکاری خطوط کو محفوظ رکھتے رہے ہوں گے تاکہ بوقت ضرورت وہ ان کو دیکھ سکیں اور معاملات میں کوئی پیچیدگی نہ پیدا ہو۔

(الولایۃ علی البلدان: جلد صفحہ 163)