Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیمونسٹ کے جنازہ کی نماز پڑھنا


کیمونسٹ کے جنازہ کی نماز پڑھنا

اگر کوئی شخص واقعتاً کیمونسٹ ہے، اللہ تعالیٰ جل شانہ کے وجود کا منکر ہے۔ کائنات کو پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ جل شانہ کو نہیں مانتا، بلکہ یوں کہتا ہے کہ انسان ایسے ہی پیدا ہوتا ہے اور ایسے ہی مرتا ہے، انسان وغیرہ کا پیدا ہونا ایک فطری چیز ہے، اور ہر چیز ایسی ہی ہوتی ہے، بننے اور بگڑنے میں انسان کی محنت پر دارومدار ہے، نبی کریمﷺ کو اللہ تعالیٰ جل شانہ کا نبی اور رسول نہیں مانتا، قرآن مجید کو انسان کو بنایا ہوا کلام سمجھتے ہیں، نماز روزہ کو لازم نہیں سمجھتا وغیرہ وغیرہ، تو ایسا آدمی اگر موت سے پہلے پہلے توبہ کر کے دوبارہ دین اسلام میں داخل نہیں ہوتا تو اس کے جنازہ کی نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔

(میت کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا جلد 2، صفحہ 206)