والیان ریاست کے بارے میں رعایا کی شکایتیں
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ والیان ریاست کے خلاف رعایا کی شکایات کی خود تحقیق کرتے تھے اور اس بات کی پوری کوشش کرتے تھے کہ معاملہ کی ہر اعتبار سے وضاحت اور گہری تحقیق ہو نیز اس سلسلے میں اپنے ہم نشین اصحاب فکر و نظر اور دانشوران سے مشورہ لے لیا جائے اور پھر کسی نتیجہ پر پہنچنے کے بعد جو جس بدلہ اور سزا کا مستحق ہوتا تھا اسے سزا دیتے، خواہ وہ گورنر ہو یا رعایا
(الإدارۃ الإسلامیۃ فی عہد عمر بن خطاب: صفحہ 223) چنانچہ اس بحث میں گورنران کے خلاف رعایا کی شکایات اور ان کے ساتھ فاروقی برتاؤ کے چند نمونے پیش کیے جا رہے ہیں