Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

پاکستان میں خانہ فرہنگ ہائے ایران کی سرگرمیاں اور اہل سنت والجماعت

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

پاکستان میں خانہ فرہنگ ہائے ایران کی سرگرمیاں اور اہلِ سنت والجماعت

پاکستان کی تاریخ میں کسی دوسرے ملک کے سفارت خانوں کی طرف سے بیرونی مداخلت کے لحاظ سے ایرانی سفارت خانہ سب پر بازی لے گیا ہے۔ ایرانی سفارت خانہ کی طرف سے پروگراموں اور فارسی زبان کی ترویج کے عنوان سے خانہ فرہنگ ہائے ایران کے نام پر پشاور، کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد، میں بڑے بڑے مراکز کھولے گئے ہیں۔ جن کا حقیقی مقصد پاکستان میں ایرانی اسلحہ اور قابل اعتراض شیعہ لٹریچر کا فروغ ہے۔ سالانہ لاکھوں روپیہ شیعہ کے ذاکرین، مدارس، اور اداروں کو دیا جا رہا ہے۔ آئے دن اخبارات میں ایرانیوں کی تقریب کاری کی خبریں ہمارے مؤقف کی تائید کر رہے ہیں۔

 اہلِ سنت والجماعت پاکستان کی فلاح و بہبود اور امن عامہ کے استحکام کے لیے ضروری سمجھتی ہے کہ یہاں اہلِ سنت کی اکثریت آبادی کے مقابلے میں ایک اقلیتی گروہ کے نظریات کو مسلط کرنا اور بیرون ملک سے شیعہ انقلاب کو پاکستان میں برآمد کرنے کی کوشش ملک کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔

 ایرانی لٹریچر اور ایرانی امداد سے پاکستان میں شیعہ کتب کے فروغ کے باعث یہاں ہر وقت انارکی کا خطرہ ہے۔ اہلِ سنت والجماعت چاہتے ہیں کہ ہر قسم کے قابل اعتراض لٹریچر پر فوری پابندی لگا کر ایرانی سفارت خانوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے۔