Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

لاوارث شیعہ عورت کا مال کیا کیا جائے


لاوارث شیعہ عورت کا مال کیا کیا جائے

سوال: ایک شیعہ عورت کا ایک شخص نے مال چوری کیا وہ عورت فوت ہو گئی یہ زیور اس خیال سے رکھا تھا کہ اس سے امام باڑہ بنوائے یا کسی مذہبی کام میں صرف کرے مرحومہ نے کوئی وارث بھی نہیں چھوڑا اس کے مرنے کے بعد چور اس مال سے سبکدوش ہونا چاہتا ہے کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر عورت کا کوئی دور نزدیک کا کوئی وارث نہ ہو تو وہ روپیہ غرباء پر صدقہ کر دیا جائے نادار طلبہ بھی مستحق ہیں بیواؤں یتیموں اپاہجوں کو بھی دیا جا سکتا ہے مسجد مدرسہ راستے وغیرہ کی تعمیر میں یا کسی کی تنخواہ میں صرف نہ کیاجائے۔

( جامع الفتاویٰ:جلد، 9 صفحہ، 500)