Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عہد فاروقی میں والیان ریاست کو دی جانے والی سزاؤں کی نوعیت

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے والیان ریاست کی نگرانی کے دوران ان کی بعض قابل سرزنش غلطیوں کو دیکھا، جس کی وجہ سے تادیبی کارروائی کی اور انہیں سزا بھی دی۔ البتہ واقعات کی نوعیت میں تفاوت اور خلیفہ کی صواب دید کی وجہ سے ان تادیبی کارروائیوں کی شکلیں مختلف رہی ہیں۔ یہاں چند اہم نوعیتوں کا ذکر کیا جاتا ہے