غلطی کرنے کی صورت میں والی کو معزول کرنا
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے غلطی کرنے اور ناپسندیدہ حرکتیں کرنے کی وجہ سے گورنران کو معزول کیا، اپنے ایک امیر کو فوجی معاملات میں بلا ضرورت دخل اندازی کرنے کی وجہ سے معزول کر دیا۔ واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ امیر ریاست کو مجاہدین کے ایک لشکر کا سپہ سالار بنا کر بھیجا۔ جب وہ ان کے پاس پہنچے تو کہا: میں تم سے زور دے کر کہتا ہوں کہ تم نے جو کچھ بھی غلطیاں اور گناہ کیے ہیں ان سے مجھے آگاہ کر دو، وہ لوگ اپنی غلطیوں اور گناہوں کا اعتراف کرنے لگے۔ جب حضرت عمرؓ کو یہ خبر ملی تو کہا: وہ برباد ہو، آخر اسے کیا ہو گیا ہے؟ جس چیز کو اللہ نے پردہ کی چادر میں رکھا ہے وہ اسے پھاڑنا چاہتا ہے؟ اللہ کی قسم وہ میرا عامل کبھی نہیں بن سکتا۔
(تاریخ المدینۃ: جلد 3 صفحہ 818) اسی طرح جب آپؓ نے اپنے ایک گورنر کے بارے میں سنا کہ وہ اپنے شعری کلام میں شراب سے مثالیں دیتا ہے تو اس پر سخت غصہ ہوئے اور عہدہ سے معزول کر دیا۔
(السیاسۃ الشرعیۃ: ابن تیمیۃ: صفحہ 105)