کافر کی بنائی ہوئی صف پر نماز پڑھنا
اگر غیر مسلموں نے صف بنائی ہے اور صف کا ناپاک ہونا یقینی طور پر معلوم ہے تو اس پر نماز پڑھنے سے پہلے دھونا ضروری ہے۔ دھونے سے پہلے ناپاک صف پر نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہو گی، اعادہ کرنا لازم ہو گا، کیونکہ ناپاک چیز پر نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی۔ اور اگر صف ناپاک ہونے کے بارے میں یقین نہیں صرف شبہ ہے تو احتیاط کے طور پر دھو لینا بہتر ہے، اور اگر صف پاک ہونے کے بارے میں یقین ہے تو دھونے کی ضرورت نہیں، دھوئے بغیر بھی نماز ہو جائے گی۔
(نماز کے مساںٔل کا انساںٔیکلوپیڈیا: جلد، 3 صفحہ، 287)