سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا
سوال: کیا ازرُوۓ شرع (اہلِ تشیع) والے لڑکے اور سنی لڑکی کی شادی جائز ہے یا نہیں؟ حالانکہ جانبین اس نکاح میں رضامند ہیں۔
جواب: سنی لڑکی کا شیعہ لڑکے سے نکاح کرنا جو شیعہ سیدنا علیؓ کو خدا مانتے ہیں، سیدنا عائشہ صدیقہؓ پر تہمت کے قاںٔل ہیں، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکفیر کرتے ہوں اور قرآن کریم میں تحریف کا اعتقاد رکھتے ہوں۔ ان کے ساتھ رشتہ ناطہ کرنا جائز نہیں ہے۔ لڑکے اور لڑکی کی رضامندی سے ناجائز جائز نہیں ہو جاتا ہے۔ باقی مذکورہ عقائد والے شیعہ لوگ اہلِ کتاب نہیں ہیں بلکہ کفار کے حکم میں ہیں۔ اس لئے ان کے ساتھ سنی کا نکاح نہیں ہو سکتا۔
(آپ کے مساںٔل اور اُن کا حل: جلد، 1 صفحہ، 330)