معرکہ جسر کے اہم دروس و عبر اور فوائد
علی محمد الصلابیسچا خواب
حضرت ابوعبید رحمہ اللہ کی بیوی دومہ نے خواب دیکھا کہ آسمان سے ایک آدمی شراب طہور سے بھرا ہوا برتن لے کر زمین پر آیا اور ابوعبید اور ان کے فرزند جبر نے خاندان کے دوسرے لوگوں کے ساتھ اسے نوش کیا۔ دومہ نے جب ابوعبید رحمہ اللہ سے یہ خواب بیان کیا تو انہوں نے اس کی تعبیر شہادت کی موت سے کی اور پھر ابوعبید رحمہ اللہ نے لوگوں سے کہا کہ اگر میں شہید کر دیا گیا تو آپ لوگ فلاں کو اپنا قائد بنا لیں۔ اس طرح اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے قبیلہ ثقیف کے ان سات لوگوں کو نامزد کیا جن کا ذکر ان کی بیوی نے اپنے خواب میں کیا تھا اور اگر سب کے سب شہید ہو جاتے ہیں تو قیادت حضرت مثنیٰ بن حارثہؓ کے ہاتھ میں دے دی جائے۔
(تاریخ الطبری: جلد 4 صفحہ 277)