Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

میدانی قیادت کی اہمیت

  علی محمد الصلابی

معرکہ جسر جنرل قیادت کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے اور اس کی جھلک حضرت مثنیٰ رضی اللہ عنہ اور ان کے ماتحت عمائدین لشکر میں صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے، چنانچہ جب افواج مشکلات و آزمائشوں سے گھر جاتی ہیں تو میدانی قائدین خود آگے آتے ہیں اور اپنی افواج کو ان مشکلات سے نکالتے ہیں۔

(الطریق إلی المدائن: صفحہ 414) حضرت مثنیٰؓ نے ایسا ہی کیا اور بے جگری سے مقابلہ کرنے والے اپنے ساتھیوں کو لے کر اسلامی فوج کی حمایت و حفاظت میں کھڑے ہو گئے اور سب سے آخر میں پل سے دریا عبور کیا۔ یہ ہے قربانی و فدائیت کا ایک مثالی نمونہ۔

(التاریخ الإسلامی: جلد 10 صفحہ 343)