زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو شیعہ لکھوانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے ادارے میں ہیڈ ماسٹر صاحب افسر اعلیٰ ہے، بینک میں اس کا اکاؤنٹ ہے مگر زکوٰۃ کی کٹھوتی کے خطرہ سے اپنے آپ کو اہلِ تشیع میں سے لکھا ہوا ہے۔
جواب: اس کا ایک بڑا جرم عقائد کا ہے کہ سنی ہو کر اپنے آپ کو حطامِ دنیا کیلئے شیعہ ظاہر کرتا ہے۔ اگر کوئی مسلمان اپنے آپ کو ہندؤ ظاہر کرے تو اس کا حشر کیا ہو گا؟
(ثمینة الفتاویٰ؛ جلد، 3 صفحہ، 4)