Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا جعفر الصادق رحمۃ اللہ نے حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہم سے محبت کرنے کا حکم دیا۔ (اصول کافی)

  جعفر صادق

صادق آل محمد محب عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ
ثقہ ترین شیعہ محدث الکلینی نے اپنی کتاب میں ابو بصیر سے روایت نقل کرتا ہے۔
ایک امِ خالد نامی عورت نے مجلس سیدنا جعفر صادقؒ میں سوال کیا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کہ بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا ان دونوں سے محبت کرو اس عورت نے جواب دیا جب اللہ کہ سامنے مجھ سے پوچھا جائے گا تو میں کہوں گی کہ آپ نے مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے محبت کرنے کا حکم دیا تھا سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا ہاں یہ میرا حکم ہے۔
حوالہ شیعہ کتاب روضہ من الکافی مترجم اردو مترجم علامہ شوکت حسین سندرالوی۔