*حضرت علی رض نے خلیفہ بنتے ہی بنو امیہ گورنروں کو معزول کردیا*
مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند♦️ *سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر خوارج کا ساتواں اعتراض* ♦️
*حضرت علی رض نے خلیفہ بنتے ہی بنو امیہ گورنروں کو معزول کردیا*
حضرت علی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ جب تختِ خلافت پر متمکن ہوئے تو خلیفہ بنتے ہی بلاوجہ بنو اُمیہ کے تمام گورنروں کو معزول کر دیا، حالانکہ ان کے ذمہ کوئی قصور نہ تھا۔
♦️ *جوابات اہلسنّت* ♦️
جواب 1:
یہ اقدام محکمہ سی آئی ڈی کی اطلاعات کے پیشِ نظر ہوا۔ چونکہ قبل ازیں حالات اِس قسم کے رونما ہو چُکے تھے، اس لیے آپ اس امر پر مجبور ہو گئے۔
جواب 2:
سیّدنا علی المُرتضٰی رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ سے پہلے چونکہ سیّدنا عُثمان رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کی شہادت ہو چُکی تھی اور حضرت عُثمان رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ بھی خاندانِ بنو اُمیہ کے فرد تھے۔ پس آپ نے دیکھا کہ بنو اُمیہ کے گورنر جب اپنی قوم کے خلیفہ کو فائدہ نہیں پہنچا سکے تو مُجھے کب فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ لہٰذا اُن کو مناسب یہی معلوم ہوا کہ ان کو بیک قلم معزول کر دیا جائے۔
جواب 3:
سیّدنا عُثمان رضی اللّٰهُ تعالٰی عنہ کے وقت میں خاندانِ بنو اُمیہ کے گورنروں کے تقرر سے لوگوں میں یہ شبہ پڑ گیا تھا کہ شاید بنو ہاشم اس کی اہلیّت ہی نہیں رکھتے۔ پس آپ نے یہ اقدام کر کے ثابت کر دیا کہ بنو ہاشم بھی اس کی اہلیّت رکھ سکتے ہیں۔