شیعوں کی ایجاد کردہ ایک ناجائز تعویذ ودعا کہنے اور گلے میں لٹکانے کا حکم
شیعوں کی ایجاد کردہ ایک ناجائز تعویذ ودعا کہنے اور گلے میں لٹکانے کا حکم
سوال: لی خمسۃ اطفی بھا حر الوباء الحاطمۃ المصطفی والمرتضی وابناھما والفاطمۃ دعا میں یہ الفاظ کہنا یا ان کی تعویذ لکھ کر لگانا جائز ہے یا نہیں؟ کیا یہ دعا حدیث سے ثابت ہے؟
جواب: حدیث شریف سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ اگر تاویل نہ کی جائے تو ان کلمات کا مضمون شرکیہ ہے۔اگر تاویل کی جائے تو بھی موہم شرک تو بہرحال ہے۔ نیز دعا میں بتکلف قافیہ بندی ونظم سے حدیث میں ممانعت وارد ہوئی ہے ۔لہٰذا ایسے شرکیہ کلمات کہنا یا تعویذ بنا کر لگانا درست نہیں۔
(آپ کے مسائل کا حل جلد 1، صفحہ 306)