Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مرثیہ کی مجلس میں شرکت کرنا


مرثیہ کی مجلس میں شرکت کرنا

محرم میں شہادت کے قصے سنانے کے لئے جلسے اور مجلسیں منعقد کی جاتی ہیں، نیز ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں میں شہادت کے قصّوں پر مشتمل کیسیٹیں سنی اور سنائی جاتی ہیں۔

اس میں ایک قباہت تو وہی ہے کے روافض کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے۔ چنانچہ جب 10 محرم کے روزے کے بارے میں رسول اکرمﷺ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ اس میں یہود روزہ رکھتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ اگر میں زندہ رہا تو آئندہ سال نویں محرم کا روزہ (بھی) رکھوں گا آپﷺ نے عبادت میں بھی مشابہت کی اجازت نہیں دی۔

دوسری قباحت یہ ہے کہ مروج و مخصوص انداز سے شہادت کے قصّے سن کر صدمہ اور بزدلی پیدا ہوتی ہے اور مسلمانوں میں صدمہ اور بزدلی کا پیدا ہونا اسلام کے تقاضوں کے خلاف ہے،کیونکہ اسلام مسلمانوں میں بلند ہمتی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

تیسری قباحت یہ ہے کہ رونے رُلانے والے قصے اکثر غلط اور من گھڑت مضامین پر مشتمل ہوتے ہیں۔

(آپ کے مسائل کا حل جلد 1، صفحہ 128)