Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سیدنا علیؓ کے نام کا تعویذ لٹکانے سے پرہیز کرنا


ایک اور بات بھی سمجھنے کے قابل ہے کہ شیعہ تو عام طور سے اور بہت سے سنی بھی نادِ علی (یعنی یا علیؓ) کا مضمون چاندی کےتعویذ پر نقش کرا کر بچوں کے گلے میں ڈالتے ہیں۔ یاد رکھو۔۔۔! نادِ علی کا مضمون بھی شرک ہے اس کو چھوڑنا چاہیے اس لئے کہ وہ مضمون یہ ہے:

نادعليامظهرالعجائب تجده عونالك في النوائب كل هم وغم سينجلي بنوتك يا محمد وبولايتك ياعلي يا علي ياعلي

ترجمہ: علیؓ کو پکارو جو مظہرالعجائب ہے وہ ہر مصیبت میں تمہاری مدد کرے گا غم و الم اے محمدﷺ تمہاری نبوت سے اور اے علی تمہاری ولایت سے ختم ہو جائے گا۔

بعض سنی لوگ بھی بڑے شوق سے اسے گلے میں ڈالتے ہیں۔ لہٰذا یہ جائز نہیں ہے۔

(جامع الفتاویٰ: جلد، 4 صفحہ، 119)