صحابہ کرامؓ کا گستاخ زندیق ہے
صحابہ کرامؓ کا گستاخ زندیق ہے
سیدنا ابوذرعہ عبید اللہ بن عبدالکریم الرازیؒ لکھتے ہیں کہ: جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ رسول اللہﷺ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کی تنقیص کرتا ہے تو سمجھ لو کہ وہ زندیق ہے۔ اس لیے کہ رسول اللہﷺ ہمارے نزدیک حق ہیں۔ اور قرآن کریم حق ہے اور قرآن کریم اور آنحضرتﷺ کے فرمودات ہمیں صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین ہی نے پہنچائے ہیں۔ یہ لوگ صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین پر جرح کرکے ہمارے دین کے گواہوں کو مجروح کرنا چاہتے ہیں، تا کہ کتاب و سنت کو باطل کر دیں، حالانکہ یہ لوگ خود جراح کہ مستحق ہیں کیونکہ وہ خود زندیق ہیں۔
(جامع الفتاویٰ:جلد، 2 صفحہ، 171)