شیعہ بوہری کا ذبیحہ کھانے اور نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
شیعہ بوہری کا ذبیحہ کھانے اور نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم
سوال: شیعہ بوہری کا ذبیحہ حلال ہے یا نہیں؟ ہے تو کس وجہ سے؟ اور نہیں ہے تو کس بنیاد پر؟
جواب: اثناء عشری شیعہ تحریفِ قرآن کے قائل ہیں، تین چار کے سوا باقی تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو کافر و مرتد سمجھتے ہیں اور سیدنا علیؓ اور ان کے بعد گیارہ بزرگوں کو معصوم مفترض الطاعة اور انبیاء کرام علیہم السلام سے افضل سمجھتے ہیں، اور یہ تمام عقائد اُن کے مذہب کی معتبر اور مستند کتابوں میں موجود ہیں، اور ظاہر ہے کہ جو لوگ ایسے عقائد رکھتے ہوں، وہ مسلمان نہیں، نہ ان کا ذبیحہ حلال ہے، نہ ان کا جنازہ جائز ہے۔
بوہری شیعہ بھی تحریفِ قرآن کے قائل ہے، اور جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تکفیر کرتے ہیں، اس لئے ان کا بھی یہی حکم ہے۔
(محمود الفتاوىٰ جلد 7، صفحہ 482)