Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

بوہری شیعہ کو سلام کرنا


بوہری شیعہ کو سلام کرنا

سوال: کیا بوہری شیعہ اسلام سے خارج ہیں؟ کیوں؟ کیا ان کو سلام کر سکتے ہیں؟ اگر وہ سلام کریں تو اس کا کیا جواب دیں ؟

جواب: شیعوں کے بہت سے فرقے ہیں بعض کافر ہیں، مثلاً جو سیدنا علیؓ کی اُلوہیت یا حلول کا اعتقاد رکھتے ہیں، یا غلط فی الوحی یا افکِ سیدہ عائشہ صدیقہؓ یا قرآن مجید میں کمی زیادتی کے قائل ہیں۔ چونکہ مذکورہ تمام صورتوں میں نصوصِ قطعیہ متواترہ کی تکذیب لازم آتی ہے، اس لئے تکفیر کی جاتی ہے۔

ان لوگوں کو سلام نہیں کرنا چاہتے، اگر یہ لوگ سلام کریں تو جواب میں وعلیکم کہہ دیا جائے، یا هداك اللہ کہہ دینا چاہئے۔

(محمود الفتاوىٰ جلد 8، صفحہ 301)