Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مسلمانوں کے قبرستان میں شیعہ کی تدفین


مسلمانوں کے قبرستان میں شیعہ کی تدفین

سوال: ایک شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والے کی میت اہلِ سنت والجماعت کی مسجد میں نمازِ جنازہ کے لئے لائی گئی، شیعہ فرقہ سے تعلق رکھنے والوں نے اپنے ہی امام کو آگے بڑھا کر نمازِ جنازہ پڑھی، نمازِ جنازہ اہلِ اسلام کے عقائد سے علیحدہ تھی اور اس شیعہ میت کو اہلِ سنت والجماعت کے قبرستان میں دفنایا گیا اور تدفین بھی شیعہ طریقہ پر ہوئی۔ کیا شیعہ میت کی نمازِ جنازہ اہلِ سنت والجماعت کی مسجد میں شیعہ طریقوں پر ہو سکتی ہے؟ اور کیا شیعہ میت کو اہلِ سنت و الجماعت کے قبرستان میں شیعہ طریقوں پر دفنائی جاسکتی ہے؟ 

جواب: مسجد جماعت میں نمازِ جنازہ مکروہ ہے، چاہے اہلِ سنت و الجماعت کی میت کیوں نہ ہو۔ اور شیعہ اثناء عشریہ رافضیہ کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا ہے، اس فرقہ کے کسی فرد کی میت اہلِ سنت و الجماعت کے قبرستان میں دفن نہیں کی جا سکتی۔ 

(محمود الفتاوىٰ جلد 7، صفحہ 317)