رضا خانی سے رشتہ نکاح
رضا خانی سے رشتہ نکاح
سوال: رضا خانی گھرانے میں اپنی لڑکیوں کا رشتہ کرنا کیسا ہے؟ اکثر بڑوں سے سنا ہے کہ ان کے عقائد میں فتور ہے۔
جواب: رضا خانی لوگوں کے عقائد اگر کفر کی حد تک پہنچ چکے ہیں تب تو اُن سے رشتہ نکاح جائز ہی نہیں، اور اگر کفر کی حد تک نہیں پہنچے ہیں تو رشتہ کرنا تو جائز ہے کہ آخر وہ بھی مسلمان ہیں اگرچہ مبتدع (بدعتی) ہیں، مگر ایسے لوگوں سے رشتہ موانست و مناکحت مناسب نہیں ہے، حدیث شریف میں آیا ہے لا تجالسوهم ولاتناكحوهم نہ ان کے ساتھ بیٹھو اور نہ ان سے نکاح کرو۔
(محمود الفتاوىٰ جلد 5، صفحہ 63)