ائمہ اہل بیت رضی اللہ عنہم نے خود اپنے بچوں کے وہ نام رکھے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے تھے۔
نقیہ کاظمیاہلِ بیتؓ عظام کے ساتھ محبت کا پیمانہ یہ نہیں کہ عبدالله بن سبأ کی طرح نعرے لگائے جائیں کہ ہم علیؓ سے محبت کرتے ہیں اور پھر اسکی آڑ میں اصحابِ رسولﷺ پر کیچڑ اچھالا جائے۔
اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کی محبت کا پتہ اس سے چلتا ہے کہ ائمہ اہلبیتِ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی سنت اور طریقے پر چلا جائے۔
آئیے ایک مختصر سا جائزہ لیتے ہیں:
اہل سنت و الجماعت اگر اپنے بچوں کے نام ابوبکر، عمر، عثمان، بلال، طلحہٰ، زبیر، رکھتے ہیں تو اہلِ سنت کے بے شمار بچوں کے نام علی، حسن، حسین، زين العابدين، سلمان، مقداد، حذیفہ بھی ہیں اگر اہلِ سنت اپنی بچیوں کے نام خديجہ، عائشہ، حفصہ وغيره رکھتے ہیں تو فاطمہ، زینب، سکینہ بھی آپ کو ملیں گیں۔
لیکن آپ کو کسی شيعہ کے بچے کا نام ابو بکر یا عمر یا عثمان نہیں ملے گا نہ ہی کسی شيعہ بچی کا نام عائشہ ملے گا جب کہ ائمہ اھلِ بیت رضی اللہ عنہم نے خود اپنے بچوں کے یہ نام رکھے اگر یہ لوگ ائمہ اہلِ بیتؓ کے سچے محب ہوتے تو پھر وہ اپنے بچوں کے نام یہ رکھتے غور سے پڑھیں:
حضرت على المرتضىٰ رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کے نام:
1: ابو بكر بن على
2: عمر بن على
3: عثمان بن على
حوالہ: پانچویں صدی ہجری کے مشہور شيعہ ماہر انساب نجم الدين ابوالحسن علی بن محمد العمرى كى كتاب
(المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 1933)
اور ساتویں صدی ہجری کے شيعہ ماہر انساب ابنِ الطقطقى كى كتاب الاصيلی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 57۔
(الارشاد، شيخ مفيد: جلد، 1 صفحہ، 354)
حضرت حسن مجتبىٰ رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کے نام:
1: ابو بكر بن حسن بن علی
2: عمر بن حسن بن علی
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 2011)
حضرت عبداللہ بن جعفر طيار رضی اللہ عنہ کے بیٹوں کے نام:
1: ابوبكر بن جعفر طيار
2: معاويہ بن جعفر طيار
3: يزيد بن جعفر طيار
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 5099)
حضرت علی بن الحسين زين العابدين رحمۃ اللہ کے بیٹے اور سیدنا باقر صادقؒ کے ایک بھائی کا نام:
1: عمر بن علی بن الحسين
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ 2833)
حضرت علیؓ کے بھائی حضرت عقيلؓ کے بیٹوں کے نام:
1: عثمان بن عقيل بن ابی طالب
2: يزيد بن عقيل بن ابی طالب
نوٹ: حضرت عقیلؓ كى كنيت ابويزيد تھی۔
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 5200)
حضرت موسىٰ كاظم بن جعفر صادقؒ کی ایک بیٹی کا نام:
1: عائشہ بنتِ موسىٰ كاظم
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 2988)
حضرت جعفر بن موسىٰ كاظم کی ایک بیٹی کا نام:
1: عائشہ بنتِ جعفر بن موسىٰ كاظم
(حوالہ المجدی فی انساب الطالبيين: صفحہ، 3011)
سیدنا على ہادى کی بیٹی کا نام:
1: عائشہ بنت علی ہادی بن محمد الجواد
(حوالہ الارشاد، شيخ مفيد: جلد، 2 صفحہ، 3122)
ہے کوئی محب اہلِ بیتؓ جو اپنے بچوں کے نام یہ رکھے۔