مسجد میں غیر مسلم کا قیام کرنا
مسجد میں غیر مسلم کا قیام کرنا
سوال: مسجد میں کسی غیر قوم کے آدمی کا تجارت کی لائن سے مسجد میں پانچ دن یا اس سے زیادہ قیام رہتا ہو، مسجد میں کسی بھی حصہ میں رہتا ہو یا مسجد میں آتا جاتا رہتا ہو، وہ طہارت کرکے پاک نہیں رہتے۔ اس کے لئے مسجد میں قیام کرنا کیسا ہے؟
جواب: مسجد کے اندر غیر مسلم کو قیام کی اجازت نہیں ہے، البتہ مسجد سے الگ مسجد کی آمدنی کے لئے کمرے بنائے گئے ہوں، ان میں غیر مسلم قیام کرتا ہے تو یہ احترامِ مسجد کے خلاف نہیں ہے۔
(محمود الفتاویٰ جلد 7، صفحہ 38)