ابوبکر و عمر و عثمان رضی اللہ عنہم کے نام مبارک کتنے عظیم المرتبت ہیں۔
آیت اللہ العظمی نعمت اللہ صالحی نجف آبادیروافض یا تو اپنے اس عالم کی بات کو رد کردیں یا یہ تسلیم کرلیں کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ و حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ و حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کتنے عظیم المرتبت ہیں۔
علی صدر اسلام
آیت اللہ نعمت اللہ صالحی نجف آبادی کی تقریر جو حسینیہ ارشاد میں دی گئی آپ کے قضاوت زن والی کتاب کے ساتھ شائع ہو چکا ہے آپ فرماتے ہیں: حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو دکھانے کے لیے کہ وحدت اسلامی کی حفاظت کے حوالے سے میرے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے اپنے ایک بیٹے کا نام ابوبکر رکھا ایک کا نام عمر رکھا ایک کا نام عثمان رکھا یعنی تینوں خلفاء کے نام پر۔
آپ شاید سوچتے ہوں گے کہ یہ محض اتفاق ہے؟ یہ اتفاق نہیں بلکہ ان ناموں کے انتخاب میں ایک جوش اور ولولہ تھا کہ سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ان ناموں کو رکھ لیں کیا ولولہ تھا معلوم ہے؟ اس لیے کہ لوگوں کو سمجھائیں کہ میرا ان تینوں خلفاء سے کوئی شخصی دشمنی نہیں ہے میں اپنے بچوں کا نام ان تینوں کے نام پر اس لیے رکھتا ہوں کہ مسلمان سب ایک دوسرے پر مہربان ہوتے ہیں وہ ایک دوسرے کے خلاف کینہ نہیں رکھتے جھگڑا نہیں جھگڑے دشمنی اور کینہ رکھنے سے پورے اسلامی معاشرے کو شکست ہوگی۔
کیا آج شیعانِ علی میں سے کسی میں یہ جرات ہے کہ وہ اپنے بیٹے کا نام عمر رکھ کر دکھائیں؟ کل اس کے گھر کو اجاڑ دیں گے کہ ایسا نام کیوں رکھا ہے ایسا کیوں ہے؟
اس لیے کہ ہم حضرت علیؓ کے مسلک سے دور ہو گئے ہیں۔
آیت اللہ العظمی نعمت اللہ صالحی نجف آبادی مرحوم،
قضاوت زن و چند مقالہ دیگر صفحہ، 58
اپوزیسیون در صدر اسلام،
مقامِ تقریر: حسینیہ ارشاد