شیعہ کی دلیل# 12: میرے لئے یہ سزاوار نہیں (بہتر نہیں) کہ میں کہیں جاؤں مگر اس صورت کہ تو میرا خلیفہ ہو۔(المستدرک علی الصحیحین)
جعفر صادقابن سباء کے وجود سے پہلے علی ع کیلئے خلافت فلاصل
شیعہ کی دلیل# 12: میرے لئے یہ سزاوار نہیں (بہتر نہیں) کہ میں کہیں جاؤں مگر اس صورت کہ تو میرا خلیفہ ہو۔(المستدرک علی الصحیحین)

امام حاکم نے یہی طویل روایت نقل کی جس میں یہی مضمون ہے منزلت کا ذکر اور *میرے لئے یہ سزاوار نہیں (بہتر نہیں) کہ میں کہیں جاؤں مگر اس صورت کہ تو میرا خلیفہ ہو* مزید فرمایا کہ تو میرے بعد ہر مومن کا ولی ہے (ولی بمعنی آقا ، مولا ، سردار اور میری طرف سے حاکم) یہاں کچھ نادان کہتے ہیں ولی کا معنی دوست ہیں جبکہ میں پوچھتا ہوں کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ کیوں فرمایا کہ *میرے بعد* فرمانا تو چاہیئے تھا میری زندگی میں بھی میرے بعد بھی ۔ مزید لفظ ولی کی گُتھی کچھ دیر میں سلجھاتے ہیں ۔
⬅️ ابن سباء کے وجود سے پہلے علی ع کیلئے خلافت فلاصل۔
الجواب:
دلیل# 12: (شیعہ استدلال باطل) میرے لئے یہ سزاوار نہیں (بہتر نہیں) کہ میں کہیں جاؤں مگر اس صورت کہ تو میرا خلیفہ ہو۔(المستدرک علی الصحیحین)
حدیث میں بیان کئےگئے کچھ حصے کا جواب اوپر موجود ہے۔(میرے بعد خلیفہ سے مراد متصل لازم نہیں ہے اور حضرت موسیٰ و ھارون سے تشبیہ ) اس کے علاوہ اس حدیث میں بھی ولی کا لفظ ہے۔
⬅️ اس حدیث سے مراد خلیفہ بلافصل ہرگز نہیں ہے۔ آپ کو اس کے لئے کوئی مضبوط دینی ہوگی۔