Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

گمراہ کن عقائد پر مشتمل کتابوں کی تجارت و طباعت کا حکم


سوال: کتابوں کے تاجر کے لئے فاسد العقیدہ کتابوں کی تجارت کرنا درست ہے یا نہیں؟ 

جواب: باطل اور گمراہ کن عقائد کی ترویج و اشاعت جس طرح بھی ہو، معصیت اور حرام ہے۔ ایسے عقائد پر مشتمل کتابوں کی طباعت و اشاعت اور تجارت بھی اسی حکم میں ہونے کی وجہ سے ممنوع اور ناجائز ہے۔ ارشاد خداوندی ہے وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌ (سورۃ المائدہ: آیت نمبر، 2)

 (محمود الفتاوىٰ: جلد، 5 صفحہ، 531)