Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

بدعتی کی اقتداء میں نماز پڑھنا


بدعتی کی اقتداء میں نماز پڑھنا

سوال: محلہ میں ایک ہی مسجد ہو اور اس مسجد میں سخت بدعت ہو، کیا اس مسجد میں جا کر جماعت میں نماز پڑھنا چاہئے یا اپنے مکان میں اکیلا پڑھنا بہتر ہے؟ 

جواب: اگر یہ بدعتی امام ایسی بدعت میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے کفر عائد ہوتا ہے، مثلاً حضور اکرمﷺ کو عالم الغیب مانتا ہے تو اُس کی امامت جائز نہیں، اس کے پیچھے نماز درست نہیں ہوتی۔ اگر اس کی بدعت ایسی بدعت نہیں، اور وہ نماز کے فرائض و واجبات کی رعایت کرتے ہوئے نماز پڑھائے تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی۔ 

پہلی صورت میں مکان پر نماز پڑھ لیجئے یا دوسری مسجد میں پڑھئے، دوسری صورت میں اگر قریب میں دوسری مسجد ہے تو وہاں پڑھئے، ورنہ محلہ کی مسجد میں نماز پڑھئے۔

(محمود الفتاوىٰ جلد 2، صفحہ 446)